واشنگٹن12فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی اقتصادیات میں بہتری پیداہونے کی امید ہے لیکن بقیہ دنیا کی مختلف اقوام کو معاشی مشکلات کا بدستور سامنا رہنے کا امکان ہے۔ لاگارڈ نے یہ بات خلیجی ریاست دبئی میں شروع ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر کہی۔ لاگارڈ نے امریکی اقتصادیات کے حوالے سے کہاکہ بہتری کی امید اب تک کی دستیاب معلومات کی بنیاد پر کی جا سکتی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی سربراہ نے واضح کیا کہ وہ امریکا میں ٹیکس اصلاحات کی توقع کرتی ہیں اور ٹرمپ کی صدارت میں سرمایہ کاری کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کابھی اندازہ لگاتی ہیں۔